نواز شریف کی ایبٹ آباد جلسے میں آمد،سیکورٹی پلان تیار

جدت ویب ڈیسک:سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے ایبٹ آباد جلسہ میں جانے کی تیاری کرلی اس حوالے سے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ڈی پی او ایبٹ آباد کے آفس میں میٹنگ میں سیکورٹی پلان تیار کیا گیا جس کے تحت ایک ہزار پولیس افسران و جوانوں کو ذمہ ڈیوٹی سونپی گئی۔میٹنگ میں ایس پی سونیا شمروز، ایس پی عبدالعزیز آفریدی اور تمام سیکرٹریٹ کمانڈر نے شریک تھے۔ واضح رہے کہ ضلع پولیس سمیت سی ٹی ڈی اسپیشل برانچ، ایلیٹ فورس اور لیڈیزبھی سیکورٹی پر مامور ہونگی۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کینٹ اور سٹی تھانوں کی حدود میں سرچ آپریشن بھی کئے جائینگے اور ہوٹلوں، ہاسٹلز کا بھی باریک بینی سےمعائنہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو صبح اور شام کے اوقات میں ناکہ بندی اور گاڑیوں کی چیکنگ کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ ٹریفک پلان کے مطابق حویلیاں کی طرف سےآنے والی گاڑیاں فوارہ چوکجبکہ شیروان سے آنے والی گاڑیوں کو لیڈی گارڈن کے قریب پارکنگ ایریا میں پارک کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.