Protocol of Nawaz Sharif

نواز شریف کا شاہانہ پروٹوکول‘ پی ٹی آئی نے بڑا قدم اُٹھالیا‘ جانئے

لاہورجدت ویب ڈیسک سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پروٹوکول کے معاملے پر تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سابق نا اہل وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان آمد پر انہیں شاہانہ پروٹوکول دیا گیا۔ ایسا لگتا تھا کہ نا اہل وزیراعظم کوئی ملک فتح کر کے آیا ہو، پروٹوکول وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر دیا گیا ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عوام کے ٹیکس پر چلنے والی حکومت نے نوازشریف کو 60 گاڑیوں کا پروٹوکول دیا، یہ اقدام نہایت ہی شرمناک اور قومی خزانے پر بوجھ ہے۔ نواز شریف کو سابق وزرائے اعظم کی طرح ہی پروٹوکول دینا چاہیے تھا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وضاحت دیں کہ نا اہل شخص کو کس طرح زیادہ پروٹو کول دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.