Nawaz Sharif Pmln

نوازشریف کے خلاف بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق توہین عدالت کی درخواست خارج کردی ہے۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بلدیاتی انتخابات سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تھی،اب بلدیاتی انتخابات ہوچکے ہیں لہذا درخواست غیر موثر ہے۔واضح رہے کہ نواز شریف کے خلاف درخواست ان کی وزارت عظمی کے دوران دائر کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.