نوازشریف کی نااہلی ، تحریک انصاف یوم تشکر منانے کا اعلان

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد تحریک انصاف نے 30 جولائی کو یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے ۔ پانامہ لیکس میں سپریم کورٹ کی طرف سے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل اور ان کے بچوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے بعد تحریک انصاف نے قوم کے ساتھ خوشی منانے کے لئے 30 جولائی بروز اتوار اسلام آباد میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے جس میں عمران خان سمیت دوسرے پی ٹی آئی راہنما اور کارکن شرکت کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.