PMLN

نوازشریف کا نام ہی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا نام اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے,گوادر سے لیکر گلگت تک ترقی نظر آرہی ہے, اگلے الیکشن میں عوام کے پاس لیکر جارہے ہیںچار سال میں نواز شریف کی قیادت میں اور اس سلسلہ کو شاہدخاقان عباسی ہمارے وزیراعظم نے جاری رکھا ہوا ہے نواز شریف جہاں بھی جارہے ہیں عوام جس محبت کا اظہار کر رہے ہیں وہ بے مثال ہے چار پانچ دن بعد سینٹ کے الیکشن ہو رہے ہیںاسکا رزلٹ بھی سامنے آ جائے گا اور عام انتخابات کا بھی عوام جب بولتی ہے تو وہ اللہ کی آواز ہوتی ہے خلق خدا کی آواز نواز شریف کے حق میں ہے ان خےالات کا اظہار وزےر خارجہ خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ کنگرہ روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کےا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی رانا لےاقت علی بھلور، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی ودےگر بھی موجود تھے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ چار سال ہم نے یکسو ہوکر ملک کی خدمت کی ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی میاں نواز شریف کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیںترقی کا یہ سفر میاں نواز شریف کی قیادت میں جاری وساری رہیگا۔ قبل ازیں خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ کنگرہ روڈ آمد پر والہانہ استقبال کےا گےا ،خواجہ محمد آصف بگھی میں بیٹھ کر سنگِ بنیاد رکھنے پہنچے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.