Nawaz Sharif Pmln

نوازشریف نے پارٹی کے سینئر رہنمائوں کو کونسااہم ٹاسک دیدیا؟ جانئے

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنمائوں کو سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر نے کی ہدایت کی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو چوہدری منیر کی رہائش گاہ پر نواز شریف کی زیر صدارت ایک مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں راجہ ظفر الحق، امیر مقام، پرویز رشید، مریم نواز، مریم اورنگزیب، مصدق ملک، عباس آفریدی اور عرفان صدیقی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئر مین کے حوالے سے تفصیل سے مشاورت کی گئی اس موقع پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے رہنمائوں کو مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر نے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد سینیٹر مشاہد حسین سید کراچی چلے گئے ہیں جہاں وہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (فنکشنل)کی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے ۔ذرائع کے مطابق امیر مقام کو کے پی کے میں سیاسی جماعتوں سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.