نوازشریف اور مسلم لیگ ن اکائونٹس میں بھی تضاد نکل آیا مولانا فضل الرحمن کی پارٹی کو لیبیا سے فنڈنگ کی جارہی ہے،فواد چوہدری فضل الرحمن کے مدرسوں کا افتتاح سیف الاسلام قذافی کرتے ہیں،فواد چوہدری ملک میں ہونیوالی ہر سازش میں نوازشریف کا ہاتھ ہے، مراد سعید

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائ فواد چوہدری اور رکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے اکائونٹس میں تضاد ہے۔فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ نے اپنی الیکشن مہم میں ایک ارب 30کروڑ خرچ کئے ، انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ یہ رقم کہاں سے آئی، انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے ن لیگ کو استعمال کیا جارہاہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کی پارٹی کو لیبیا سے فنڈنگ کی جارہی ہے۔ فضل الرحمن کے مدرسوں کا افتتاح سیف الاسلام قذافی کرتے ہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ ملک میں ہونیوالی ہر سازش میں نوازشریف کا ہاتھ ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.