نشاندہی کرنیوالے کوپانچ لاکھ روپے انعام ملے گا،جانیے

کراچی جدت ویب ڈیسک :شارع قائدین میں بنک ڈکیتی اورڈیفنس میں خیابان بادبان کےقریب ہونیوالے کریکرحملے کامقدمہ درج کرلیاگیا۔ سندھ پولیس کی جانب سے بنک ڈکیتی کے ملزمان کی تصاویرجاری کردیں۔ نشاندہی کرنیوالے کوپانچ لاکھ روپے انعام ملے گا۔بنک ملازم کی مدعیت میں درج کیے جانیوالے مقدمے میں لوٹ مار،قتل اورانسداددہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ادھرڈیفنس خیابان بادبان میں گھرپرہونیوالے کریکرحملے کامقدمہ ڈاکٹرعمرکی مدعیت میں درج کرلیاگیا۔مقدمے میں انسداددہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔گزشتہ روزبنک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرڈکیتوں کی فائرنگ سے بنک منیجرجاں بحق ہوگیاتھا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے لی گئی ملزمان کی تصاویربھی جاری کردی ہیں۔ ۔ایس ایس پی ایس آئی یوکاکہناہے کہ ڈکیتوں کی نشاندہی کرنیوالے کوپانچ لاکھ روپے انعام دیاجائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.