Disqualified prime ministers of pakistan Bill

نا اہل شخص کی پارٹی سربراہی‘بل آج پیش کئے جانے کا امکان

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک نا اہل شخص کی پارٹی سربراہی سے متعلق بل سینیٹ کے بعد آج قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، نون لیگ نے بل مسترد کرانے کیلئے کوششیں تیز کر دیں۔نواز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو فون کیا جس میں نا اہل شخص کی پارٹی سربراہی بل سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ نوازشریف نے سپیکر کو منگل کو قومی اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی حاضری یقینی بنانے کا ٹاسک دے دیا۔ نوازشریف نے کہا،اپوزیشن بل پاس کرانے کے لئے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی، پارٹی صدارت کا بل مسترد کرانے کی بھرپورکوشش کی جائے۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا بل منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کامکان ہے۔واضح رہے سینیٹ میں اس بل کو پہلے کثریت رائے سے منظور کیا گیا تھا، بل کے حمایت میں 49 اور مخالفت میں 18 ووٹ آئے تھے۔ادھرسابق وزیر اعظم نواز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں نااہل شخص کی پارٹی سربراہی بل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم نے (ن) لیگ کے ارکان قومی اسمبلی کی کل حاضری یقینی بنانے کا ٹاسک دیا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا بل پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ سابق وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ لیگی ارکان کی حاضری یقینی بنائی جائے اور پارٹی صدارت کا بل مسترد کروانے کی بھرپور کوشش کی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.