نائجیریا کی نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کی تیل تلاش کرنے والی ٹیم پر بوکو حرام کے حملے میں 50 افراد ہلاک

ابوجہ جدت ویب ڈیسک: نائجیریا کی نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن  کی تیل تلاش کرنے والی ٹیم بوکو حرام کے حملے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔الجزیرہ ٹی وی چینل کے مطابق بورنو ریاست کے علاقے میگومیری میں منگل کو این ین پی سی کے ماہرین کے قافلے پر دھاوا بول دیا تھا ابتدائی اطلاعات کے مطابق انہیں اغوا کیا گیا تھا۔تاہم شدت پسندوں نے انہیں ہلاک کرنا شروع کردیا ۔اس واقعے سے منسلک ایک ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کے بتایا کہ اس حملے میں اب تک 50 سے زائد افراد کی لاشیں لائی جا چکی ہیں مزید لاشیں لائی جا رہی ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو گا۔ذرائع نے کہا کہ اس سے واضح ہو گیا ہے کہ بوکو حرام نے انہیں اغوا کے لئے بلکہ انہیں قتل کرنے کے لئے حملہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.