justice-retired-javed-iqbal-chairman-nab.

نئے چیئرمین نیب کے آتے ہی پرانی فائلیں کھل گئیں

لاہورجدت ویب ڈیسک قومی احتساب بیورو لاہور نے زیر التوائ کیسز پر بھی کام شروع کر دیا ، چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے بعد تحریک انصاف پنجاب کے صدر عبد العلیم خان کو بھی طلب کرلیا گیا ،نیب نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو خط لکھ کر تمام ہائوسنگ سوسائٹیوں کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہور نے اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کو آج دو نومبر کو جبکہ ان کے بچوں کوچھ نومبر کو طلب کررکھا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار، ان کی اہلیہ اور بچوں سے اثاثوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جائی گی اور اگر اسحاق ڈار اور ان کا خاندان نیب ٹیم کو مطمئن نہ کر سکا تو اثاثے منجمد بھی کئے جاسکتے ہیں۔دوسری جانب نیب نے تحریک انصاف پنجاب کے صدر عبد العلیم خان کو بھی طلب کر لیا ہے اور انہیں پیش ہونے کےلئے تین سمن جاری کیے جا چکے ہیں۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ عبدالعلیم خان کی دوہائوسنگ سوسائٹیاں ہیں جن میں سے ایک زرعی زمین پر غیر قانونی طور پر بنائی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان زرعی اراضی پرسوسائٹی بنا کر دھوکہ دہی کے مرتکب ہوئے۔ نیب نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو خط لکھ کر تمام سوسائٹیوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔واضح رہے کہ نیب نے مسلم لیگ âقá کے چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کو بھی 6 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.