Sana Pakistani Film Star

نئے آنے والوں کاراستہ روکنے کی بجائے انہیں آگے بڑھنے میں مدد دینی چاہیے ‘ ثنائ

لاہور جدت ویب ڈیسک :نامور اداکارہ ثنائ نے کہا ہے کہ نئے آنے والوں کا راستہ روکنے کی بجائے انہیں آگے بڑھنے میں مدد دینی چاہیے ،سینئرز کی رہنمائی کی وجہ سے آج اس مقام پر پہنچی ہوں اور میں بھی اپنے جونیئرز کے ساتھ ایسا ہی رویہ رکھتی ہوں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ بڑی اور چھوٹی سکرین کی اپنی اپنی شہرت ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ میں دونوں میں کامیاب رہی ہوں ۔اب پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیاں شوبزمیں آرہے ہیں جو خوش آئند ہے ،ان لوگوںکو آگے بڑھنے میں مدد دینی چاہیے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں حالیہ سالوں میں بہترین فلمیں بنی ہیں جس سے ہماری انڈسٹری یقینی طور پر ترقی کی جانب گامزن ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.