نئی امریکی پابندیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ایرانی صدر

تہران جدت ویب ڈیسک ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ان کے ملک کے خلاف مزید پابندیاں عائد کیں تو ان کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق صدر روحانی نے کہا کہ ان پابندیوں کے جواب میں ایرانی مفادات کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ پابندیوں کی وجہ سے ایران اپنے راستے سے نہیں ہٹے گا۔ صدر روحانی نے کہا کہ جس طرح ماضی میں ایران نے سخت ترین پابندیاں برداشت کیں، اب بھی ان کا ملک ان پابندیوں کا مقابلہ کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.