میوزیکل کامیڈی تھیٹر ’’ڈیٹ نائٹ ‘‘ کا شاندار انعقاد

کراچی جد ت ویب ڈیسک اپنی بہترین کارکردگی اور منفرد اسٹوری لائن سے لاہور کے شہریوں میں مقبولیت پانے والے میوزیکل کامیڈی تھیٹر”ڈیٹ نائٹ” گزشتہ شب کراچی آرٹس کونسل میں پیش کیا گیا جسے حاضرین نے خوب پسند کیا،مذکورہ تھیٹر27اگست تک پیش کیا جائے گا۔تھیٹر”ڈیٹ نائٹ” کے ڈائریکٹرداور لاشاری کا کہنا تھا کہ یہ ایک دلچسپ اور مزاح سے بھرپور ڈرامہ ہے ، اور مجھے خوشی ہے کہ یہ تھیٹر کراچی والوں کے لیے پیش کررہا ہوں، امید ہے کہ کراچی کے شہریوں کو میری اور میری ٹیم کی جانب سے کی گئی یہ کاوش ضرور پسند آئے گی اور اور وہ کراچی آرٹس کونسل میں ہماری حوصلہ افزائی کریں گے۔ کامیڈی تھیٹر “ڈیٹ نائٹ”کے مرکزی کرداروں میں شاہ فہد، ولید زیدی، شان لاشاری، ماہ نور خان، شہرزادے ،نور پیرزادہ شامل ہیں ،تھیٹر کے کچھ مناظر کی عکسبندی انگلینڈکے بہت ہی مہنگے منی بوتیک ہوٹل میں کی گئی ہے، تھیٹر کی کہانی ایک جوڑے کے گرد گھومتی ہے جس میں وہ ایک ہفتے کے لیے گھومنے کا پروگرام ترتیب دیتے ہیں اور اسی دوران زندگی کے حیرت انگیز مناظر کو اپنی یاد داشت میں قید کرلیتے ہیں ۔ یہ ایک انتہائی مزاحیہ اور مختصر دورانیئے کا کھیل ہے جس کے دلچسپ ڈائیلاگ دیکھنے والے کو کرسی سے چپکے رہنے پر مجبور کردیتے ہیں ۔ اس میوزیکل کامیڈی تھیٹر کا سب سے خوبصورت حصہ اس میں موجود معمول کے تین ڈانس ہیں، یاد رہے کہ تھیٹر کا عملہ اس سے قبل اسٹیج پر اپنی 100سے زائد پرفارمنس دے چکا ہے۔ جبکہ اس سے قبل ان فنکاروں کے مایہ ناز تھیٹرز میں سال2009کا” بوئنگ بوئنگ”اور2010کا برڈ کیج شامل ہے جس میں فنکار اپنے فن کا سحر لوگوں پر طاری کرکے انہیں اپنا گرویدہ بناچکے ہیں۔ کامیڈی میوزیکل تھیٹر کے مین اسپانسرز میں فانٹا، Careem، DolceVita،kinetic، صوفی، روز پیٹل اور اوئے ہوئے شامل ہیں، جبکہ اس شو کے پاسز ایسپریسو، نیوپلیکس، سینی پیکس اوشین مال، اور آغاز سپر اسٹور اور مکڈونلڈ کی تمام برانچز سے دستیاب ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.