میلانیا ٹرمپ نے ایسے مقصد کیلئے سب کے سامنے اپنا لباس ۔۔۔۔ / #MelaniaTrump

نیویارک  جدت ویب ڈیسک  امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے جب اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد افتتاحی تقریب میں سفید رنگ کا گاؤن پہن کر ڈانس کیا تو سب نے ہی ان کے اسٹائل کی خوب تعریف کی تھی، تاہم اب یہ گاؤن ایک میوزیم کا حصہ بن چکا ہے۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے اپنا یہ گاؤن امریکی تاریخ پر مبنی سمتھ سونین نیشنل میوزیم کو عطیہ کردیا، جسے امریکی پرچم کے ساتھ میوزیم میں سجا دیا گیا ہے۔میلانیا ٹرمپ کا یہ گاؤن فرانسیسی نژاد امریکی ڈیزائنر ہروے پیئر نے تیار کیا تھا۔اس دوران میلانیا نے نہ صرف امریکی تاریخ کو ایک جگہ سمیٹ کر رکھنے پر میوزیم کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا بلکہ اپنے شاندار گاؤن کے ڈیزائنر پر بھی بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ ’ویسے تو میں اس وقت اسٹیج پر ہوں، لیکن میں اس انسان سے آپ کا تعارف کروانا چاہتی ہوں، جس نے یہ گاؤن بنایا تھا، وہ ایک بہترین آرٹس ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب ہی جانتے ہیں کہ میرے شوہر صدر بننے سے قبل سیاست کا حصہ کبھی نہیں رہے، تو آپ سوچ سکتے ہیں کہ ان کے الیکشن جیتنے کے بعد ہم سب طرح طرح کی تیاریوں میں کس حد تک مصروف ہوگئے ہوں گے، یقین کریں افتتاحی تقریب میں مجھے کیا پہننا چاہیے یہ سوچ میرے ذہن میں سب سے آخر میں آئی، اور ڈیزائنر کو اس گاؤن کو تیار کرنے کے لیے صرف دو ہفتے ملے۔میلانیا نے اس سے قبل ڈیزائنر کے بنائے ہوئے جوڑے کبھی زیب تن نہیں کیے، مگر وہ ہمیشہ سے ان کا جوڑا پہننے کی خواہش مند تھیں۔خیال رہے کہ میلانیا ٹرمپ ماضی میں ایک کامیاب ماڈل رہ چکی ہیں، اور اس دوران انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ہمیشہ سے فیشن ڈیزائنر بننا چاہتی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.