Adnan Siddiqui Actor

میرے بال سفید ہو چکے مگر ہیرو شپ کی ڈیمانڈ ابھی ختم نہیں ہوئی ‘عدنان صدیقی

لاہور جدت ویب ڈیسک :نامور اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ میرے سر اور داڑھی کے بال سفید ہو چکے ہیں مگر ڈرامے میں ہیرو شپ کی ڈیمانڈ ابھی ختم نہیں ہوئی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے دوران دلچسپ واقعہ پیش آیا ،ڈرامہ سیریل میں ایک لڑکی میری دلہن بنی اور ریکارڈنگ شروع ہوئی تو اس لڑکی نے ہنسنا شروع کر دیا میں نے اسکی وجہ پوچھی تو اس نے جواب دیا کہ آپ میری والدہ کے ساتھ بھی ہیرو آچکے ہیں اور اب آپ میرے ساتھ دولہا کا کردار ادا کررہے ہیں یہ سننے کے بعد میں بڑا حیران ہوا کہ وقت کتنی تیزی کے ساتھ نکل گیا کہ اب میرے ساتھ کام کرنے والی اداکارائوں کے بچے اور بچیاں جوان ہو کر شوبز انڈسٹری میں آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کے دور میں کسی اداکار کے لئے نام بنانا آج کی نسبت زیادہ آسان تھا اس وقت ہمیں پی ٹی وی میں اچھے رائٹر و ڈائریکٹر ملے جنہوںنے ہماری صلاحیتوں کو اجاگر کیا ۔ انہوںنے کہا کہ میں نے اپنے بالوں کو کبھی رنگ دیکر کالا نہیں کیا اور نہ ہی کرنا چاہتا ہوں ،مجھے اپنے سر اور داڑھی کے نیچرل سفید بال پسند ہیں ۔عدنان صدیقی نے کہا کہ آج آنے والے نئے اداکار اچھے ہیں اور میں ان کو بھرپور سپورٹ کرتا ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.