Nawaz Sharif PMLN Jalsa Abbottabad Pakistan

میری اصل عدالت عوام ہے‘ نواز شریف

ایبٹ آباد جدت ویب ڈیسک ن لیگ کے رہنما نواز شریف نے ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ مائنس نواز کی بات کرنے والوں کو معلوم یہ نظرےئے کا نام ہے‘میں ہارنے والا آدمی نہیں‘ ایبٹ آباد کے عوام آج بہت پر جوش ہیں‘ میں بھی پرجوش ہوں‘ ہارنے والا نہیں ایسا ہوتا تو عوام سے دوستی نہیں ہوتی‘ انہوں نے کہا کہ پہلے لوڈشےڈنگ سے روز لوگ شہید ہوتے تھے‘ آج اللہ کے فضل و کرم سے لوڈشےڈنگ کہیں نہیں ہے‘ پاناما کا سب سے بڑا تماشا لگایا گیا‘ مائنس نواز کہنے والوں کو معلوم نہیں کہ نواز شریف نظرےئے کا نام ہے‘ مجھے اور میرے خاندان کو کٹہرے میں کھڑا کیا گیا‘ جے آئی ٹی پوری کہانی کسی دن قوم کے سامنے آجائے گی‘ منتخب وزیر اعظم کو اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا‘ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا گیا‘ میں نے فیصلہ تسلیم کیا اور وزیر اعظم ہائوس چھوڑ دیا‘ میری اصل عدالت پاکستان کے 20کروڑ عوام ہیں۔4سے 5لوگ عوام کی قسمت کا فیصلہ نہیں کرسکتے‘ میری اصل عدالت عوام ہے‘ قافلے لٹتے رہے‘ جمہوریت کی ٹرین پٹری سے اترتی رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.