MQM PSP

مہاجرو!میں نے تمہارے راستے سے کانٹے چننے ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی جدت ویب ڈیسک پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مہاجرو! میں نے تمہاریراستے سے کانٹے چننے ہیں، مہاجروں کو ایم کیوایم یا بانی ایم کیوایم سے جو ڑنا تضحیک ہے، لڑائی سے فائدہ اٹھانے کا تاثر نہ جائے اس لیے خود کو الگ رکھا۔پیر کو پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی میں سیاسی معاملات پرآج موقف پیش کررہے ہیں ، کراچی میں جو ہورہا تھا اس میں کسی طرح شامل نہیں ہوئے، لیاقت آباد کاجلسہ تصدیق ہے کہ کراچی کے عوام پی ایس پی کیساتھ ہیں۔انہوںنے کہا کہ لڑائی سے فائدہ اٹھانے کا تاثر نہ جائے اس لیے خود کو الگ رکھا، 35سال کے رشتے سے وابستہ لوگوں سے علیحدگی اختیار کی، علیحدگی اختیارکرکے حق کی آواز بلند کی، پی ایس پی تیزی سے ابھرنیوالی جماعت ہے۔پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ تاثردیا جارہا ہے مہاجر بانی ایم کیوایم یا ایم کیوایم کیساتھ ہیں، مہاجروں کو ایم کیوایم یا بانی ایم کیوایم سے جوڑنا تضحیک ہے، آج مہاجروں کے پاس عزت نفس بحال رکھنے کا آپشن موجود ہے، میں کراچی کے لاپتہ افرادکے لیے رویا تھا، ہم نے کراچی کے رہنے والوں کے حقوق کے لیے دھرنا دیا۔انہوںنے کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ سے لاپتہ افراد کے لیے بات کرتاہوں، میں بندکمروں اورسب کے سامنے ان کیلیے ہاتھ جوڑتاہوں، مہاجروں نے پی ایس پی کا ساتھ تو پہلے دن سے ہی دے دیا ہے، انھوں نے سوال کیا کہ کیا ہم مہاجرنہیں ہیں ،ہمیں پہلے دن سے مہاجر ہونے پر فخر ہے ؟ کیامیں دیگرقوموں کے افرادکو اپنے پاس سے بھگادوں؟چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ مہاجرو!میں نے تمہارے راستے سے کانٹے چننے ہیں، مختلف قومیں اس دنیامیں ہماری پہچان کے لیے ہیں، ہم صرف امت ہونے کے ناطے سے پہچانے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.