مکی آرتھر نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سے محبت کا اظہارکردیا ‘۔۔۔جانئے

 

لاہور جدت ویب ڈیسک قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے محبت ہو گئی ہے،ہدف 2019ئ کا ورلڈ کپ ہے، بہترین ٹیم تیار کریں گے،ابوظہبی ٹیسٹ میں شکست سے مایوسی ہوئی، مصباح اور یونس کی غیر موجودگی میں ٹیم کو مشکل ہو رہی ہے، لیکن جلد اس پر قابو پا لیں گے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ایشین ٹیم کی کوچنگ کے بغیر اچھا کوچ نہیں بنا جاسکتا، آسٹریلیا کے بعد پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا ہے اور مجھے ٹیم کی بہتری کے لئے ہر کام کی اجازت ہے۔پاکستان کی سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست پر کہنا تھا کہ ابو ظہبی ٹیسٹ میں شکست سے انہیں مایوسی ہوئی، مصباح اور یونس کی غیر موجودگی میں ٹیم کو مشکل ہو رہی ہے، لیکن جلد اس پر قابو پا لیں گے۔مکی آرتھر نے نوجوان آل رائونڈر شاداب خان کی پرفارمنس کو بھی سراہا اور کہا کہ شاداب خان کا سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے میں اہم کردار تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میری نظر عالمی کپ 2019ئ پر ہے، میگا ایونٹ کیلئے بہترین ٹیم تیار کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.