Quetta Gladiators - Mohammad Nawaz Bowling

مکلم کو نپی تلی بولنگ سے آؤٹ کرنے میں کامیاب رہا ، محمد نواز

دبئی جدت ویب ڈیسک :پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے نپی تلی بولنگ کی منصوبہ بندی کی تھی جس میں کامیاب رہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب وہ بولنگ کرنے آئے تو برینڈن مکلم اور سنیل نرائن جارحانہ بیٹنگ کررہے تھے تاہم ان کے دماغ میں تھا کہ اچھی لائن اور لینتھ پر بولنگ کرنی ہے جس کے باعث وہ قلندرز کے کپتان کو دوسری ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کرنے میں کامیاب رہے۔محمد نواز نے کہا کہ ٹیم نے جو بھی پلاننگ کی اورمیچ میں عمل درآمد کرنے میں کامیاب رہے۔پی ایس ایل کی کامیابی کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کے کریئر کا ٹرننگ پوائنٹ پی ایس ایل ہی تھا ۔آل راؤنڈر نے کہا کہ پی ایس ایل میں سر ویوین رچرڈز جیسے لیجنڈز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ پی ایس ایل جیسے جیسے آگے جائےگی ¾پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہوگا اور مزید نوجوان بھی اس جانب آگے آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.