#FirdousAashiqAwan #Pakistan #RIP #Quetta

مٹھی بھر دہشتگردوں کا انجام بھی عبرتناک ہوگا، فردوس عاشق اعوان

لاہور : جدت ویب ڈیسک؛ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے گزشتہ رات ہونے والے کوئٹہ دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

معاون خصوصی برائے وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کوئٹہ دھماکے سے متعلق کہنا ہے کہ ان شااللہ مٹھی بھر دہشتگردوں اور سازشی عناصر کا انجام بھی عبرتناک ہوگا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکے پر دل انتہائی رنجیدہ ہے، رمضان میں دہشتگردوں کا یہ گھنانا فعل انسانیت کے خلاف ہے۔کوئٹہ دھماکا:جاں بحق افراد کی تعداد 5ہوگئی فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے انتہائی بہادری کے ساتھ وطن عزیز سے دہشتگرد اور شرپسندی ا خاتمہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.