موچکو سے 7اسٹریٹ کرمنلز گرفتار،ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد

کراچی جدت ویب ڈیسک موچکو پولیس نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے سات اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رات گئے موچکو پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی کی، اس دوران سات افراد کو گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان کی شناخت نذیر،م حمد سلیم، وسیم احمد،اللہ داد، واحد علی، صابر، شاہ زیب سے ہوئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم، موبائل فونز اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیاہے، انکے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.