موٹے پیٹ والے پولیس افسروں کی شامت آگئی، جانیے

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک ::،تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد کے تھانیداروں کی توندوں کا سختی سے نوٹس لے لیا، انہوں نے آئی جی اسلام آباد کو کو موٹے پیٹ والے ایس ایچ اوز کےخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔آئی جی اسلام آباد نے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے زیادہ کمر اور وزن والے شہر اقتدار کے تمام ایس ایچ اوز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایک ماہ میں اپنی کمراور وزن کو کم کریں۔آئی جی کا مزید کہنا ہے کہ تھانوں میں کم ازکم گریجویٹ لیول کےحامل محررتعینات کیے جائیں، پڑھےلکھے محرروں کی تعیناتی سے عوام کو مسائل بتانے میں آسانی ہوگی ان کا کہنا ہے کہ زیادہ وزن سے ایس ایچ اوز اپنے فرائض چستی سے ادا نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ 38کمرنہ رکھنے والے تھانیداروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.