Kareena Kapoor and Karan Johar

موقع ملا توکرینہ کپور سے شادی کرنا چاہوں گا‘ کرن جوہر

ممبئی جدت ویب ڈیسک :نامور بالی ووڈ ہدایت کار وپروڈیوسر کرن جوہر نے کہا ہے کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ کرینہ کپور خان سے شادی کرنا چاہیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایک چیٹ شو کے دوران کرن جوہر نے اپنی زندگی کے بارے میں بہت سی باتیں بتائیں۔شو کی میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ اگر آپ کو کسی بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کرنے کا موقع ملے تو آپ کس کےساتھ شادی کرنا چاہیں گے، اس کے جواب میں کرن جوہر کا کہنا تھا کہ وہ کرینہ کپورکےساتھ شادی کرنا چاہیں گے۔واضح رہے کہ کرن جوہر اور کرینہ کپور خان کی دوستی پورے بالی ووڈ میں مشہور ہے، کرینہ کپور ،کرن جوہر کی آنے والی فلم’’تخت‘میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.