Sahira Nasim Pakistani Singer

موسیقی کے شعبے میں پارٹ ٹائم کام کرنےوالے اسے نقصا ن پہنچا رہے ہیں ‘ سائرہ نسیم

لاہور جدت ویب ڈیسک :نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ موسیقی کے شعبے میں پارٹ ٹائم کام کرنے والے اسے نقصا ن پہنچا رہے ہیں ،جو لوگ محنت اور لگن سے نام پیدا کرتے ہیں وہ اسے بر قرار رکھنے کےلئے اس سے بڑھ کر محنت کرنے کے قائل ہوتے ہیں ،خوش قسمت ہوں کہ میرے پرستاروں کی تعداد میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا کہ نئے آنے والے اچھا گا رہے ہیں اور میں نے ہمیشہ جونیئرز کی رہنمائی کی ہے ۔ تاہم میں یہ بھی واضح کرنا چاہتی ہوں کہ جو لوگ اس شعبے میں پارٹ ٹائم کام کر رہے ہیں وہ اس کی ترقی کی بجائے نقصان کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میں نے بہت محنت سے نام کمایا ہے اور اپنے نام کو بر قرار رکھنے کےلئے اس سے بڑھ کر محنت کرنا پڑتی ہے اور یہ صرف مجھ تک محدود نہیں بلکہ دوسرے کئی گلوکاروں کو بھی اس مشق سے گزرنا پڑتا ہے ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ پرستاروں کی چاہت اور ان کی جانب سے حوصلہ افزائی کرنا اعزاز اور فخر کی بات ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ میرے پرستاروں کی تعداد میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.