pakistan

موسیقی کی تعلیم حاصل نہیں کی،دل سے گاتی ہوں اس لیے کامیاب ہوں‘ عائمہ بیگ

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان کی معروف گلوکارہ عائمہ بیگ نے کہا کہ انہوں نے کبھی موسیقی کی تعلیم حاصل نہیں کی، دل سے گانے کی وجہ سے ہی وہ اس شعبے میں اتنی کامیاب ہیں۔تفصیلات کے مطابق عائمہ بیگ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھاکہ انہوں بہت ہی کم عرصے میں گلوکاری کے شعبے میں جو کامیابیاں سمیٹ لیں اس کی وہ امید بھی نہیں کر سکتی تھیں، میں نے موسیقی کی کوئی تعلیم حاصل نہیں کی بس ہر گانے کو دل سے گاتی ہوں اس لیے اس شعبے میں کامیاب ہوں۔واضح رہے کہ عائمہ بیگ نے لکس سٹائل ایوارڈ میں گانا’’قلا باز دل‘‘ پر بہترین گلوکارہ کا بھی ایوارڈ حاصل کررکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.