Narendra Modi

مودی دنیا کے سب سے مہنگے ترین چوکیدار ہیں،کانگریس

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک :بھارتی کانگریس نے ملکی تاریخ کی بڑی بینکنگ جعلسازی پر وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں دنیا کا سب سے مہنگا چوکیدار قرار دیا ہے،بھارتی کانگریس کے سینئررہنما کپل سیبال نے پنجاب نیشنل بینک میں 11 ہزار 300 کروڑ روپے کے مبینہ گھپلے کی تحقیقات اور وزارت خزانہ کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں کانگریس کے سینئر رہنما کپل سیبال نے کہا کہ مودی دنیا کے سب سے منگے ترین چوکیدار ہیں،مودی کانگریس کی اْترپردیش حکومت کے دوران ٹو جی معاملے میں مبینہ کرپشن پر روزانہ بیان دیتے تھے لیکن وہ اس گڑبڑ گھوٹالے پر خاموش ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.