منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنانسنگ کی روک تھام کے لئے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

کراچی جدت ویب ڈیسک اسٹیٹ بینک نے خطرے پر مبنی طرز فکر کے نفاذ میں رہنمائی و آگہی اور اینٹی منی لانڈرنگ و دہشت گردی کی فنانسنگ سے نمٹنے اے ایم ایل/سی ایف ٹی کے متعلق عنقریب ہونے والی باہمی جانچ کے بارے میں مالی اداروں کو تیار رہنے کے لیے پیر کو ’عملدرآمد فورم سیشن‘ منعقد کیا، اسٹیٹ بینک کے نگرانی کے شعبوں کے سینئر افسران کے علاوہ بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں(ڈی ایف آئیز)، مائیکرو فنانس بینکوں (ایم ایف بیز)، مبادلہ کمپنیوں اور نظام ادائیگی کے آپریٹرز کے متعلقہ افسران بھی اس میں شریک ہوئے ۔اجلاس کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر بینکاری پالیسی و ضوابط گروپ نے کی۔ انھوں نے کہاکہ اے ایم ایل/سی ایف ٹی پر عملدرآمدعالمی نوعیت کا مسئلہ ہے جس کے باقی دنیا کے ساتھ اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے اے ایم ایل/سی ایف ٹی نظام کے نفاذ کی اہمیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے تحت مشتبہ لین دین کی نشاندہی اور رپورٹنگ کے لیے مناسب انسانی وسائل کے ذریعے لین دین کی نگرانی کے شعبوں میں مزید بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ںے رپورٹنگ کرنے والے اداروں سے کہا کہ وہ خطرے پر مبنی اے ایم ایل/سی ایف ٹی پر عملدرآمد کے سلسلے میں اپنی کوششوں کو مزید بہتر بنائیں اور عنقریب ہونے والی اے ایم ایل/سی ایف ٹی جانچ کی اچھی طرح تیاری کریں۔ اپنی پریزینٹیشن میں اسٹیٹ بینک کے سینئر حکام نے تکنیکی عملدرآمد کے لازمی اجزا اور عنقریب ہونے والی اے ایم ایل/سی ایف ٹی کی باہمی جانچ کے تناظر میں ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کی اثرانگیزی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.