PPP

منظوروسان نے خوابوں کی دنیا سے نکل کربڑاسوال اٹھادیا‘ جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمائ اور صوبائی وزیر تجارت منظورحسین وسان نے کہا ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے ۔ملک میں احتساب کا دہرا معیار ہے ۔سندھ احتساب کا نظام کچھ اور ہے اور پنجاب میں کچھ اور ہے ۔کراچی میں ایک مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منظور حسین وسان نے کہا کہ ملک احتساب کا ایک نظام ہونا چاہیے اسی میں ملک کی بہتری ہے ۔انہوں نے کہا کہ احتساب صرف سیاستدانوں کا نہیں ہونا چاہیے بلکہ سب کا ہونا چاہیے ۔احتساب کے معاملے میں دہرا معیار ملک کے لئے بہتر نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم مقدمات سے نہیں ڈرتے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پنجاب میں احتساب کا نظام کچھ اور ہے اور سندھ میں کچھ اور ہے یہ دونظام نہیں ہونے چاہئیں ۔واضح رہے کہ پیر کے روزقومی احتساب بیورو âنیبá نے 5 ارب 76 کروڑ سے زائد کی کرپشن کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد شرجیل میمن اور دیگرشریک ملزمان کو پیرکے روز سندھ ہائیکورٹ سے ہی حراست میں لے لیا تھا۔اس دوران احتساب عدالت میں صوبائی وزرائ بھی موجود تھے جبکہ پیپلزپارٹی کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں عدالت کے باہر پہنچ گئے تھے ۔رینجرز نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔جبکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرجیل میمن کی گرفتاری کو دہرا معیار قراردیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کیلئے احتساب اور ہے اور شرجیل میمن کیلئے اور ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.