منتخب ہوکر اختیارات اور وسائل کا رونا نہیں روئیں گے‘مصطفی کمال

کراچی جدت ویب ڈیسک پاک سرزمین پارٹی کے چیرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر عوام نے ہمیں منتخب کیا تو ہم اختیارات اور وسائل کا رونا نہیں روئیں گے ۔کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارا پیغام پورے پاکستان میں پھیل رہا ہے اور 2023 میں پی ایس پی پورے پاکستان میں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کی آواز بن رہے ہیں جن کی کوئی آواز نہیں ہے ۔مصطفی کمال نے کہا کہ لوگ منتخب ہو کر اسمبلیوں میں چلے جاتے ہیں لیکن عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے ، اگر عوام نے ہمیں منتخب کیا تو اختیارات اور وسائل کا رونا نہیں روئیں گے اور کام نہ کر سکے تو استعفیٰ دینے میں دیر نہیں لگائیں گے ۔سابق سٹی ناظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس پی میں آنے والوں کو کوئی لالچ نہیں ہے ، ہمیں نفرتیں نہیں بڑھانی اور نہ ہی سیاسی اختلافات کو دشمنی میں تبدیل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ماضی لوگوں کے سامنے ہے ، ہم نے جو کام کیا وہ نہ ہم سے پہلے ہوا اور نہ کوئی بعد میں کر سکا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.