ppp

ملیر ہالٹ سے ملیر سٹی تک سڑک کی تعمیر کی ذمہ داری کے ایم سی کی ہے،جام خان شورو

کراچی جدت ویب ڈیسک ایم کیوایم چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہونے والے رکن سندھ اسمبلی ندیم راضی نے ملیر ہالٹ سے ملیر سٹی تک سڑک کی حالت زار سے متعلق توجہ دلاو نوٹس پیش کیا اور کہا کہ اس سڑک کی بری حالت ہے اسکی تعمیر کب مکمل ہوگی یہاں روزانہ ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں حکومت اس طرف توجہ دے۔ جس کے جواب میں صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا کہ ملیر ہالٹ سے ملیر سٹی تک سڑک کی تعمیر کی زمہ داری کے ایم سی کی ہے سندھ حکومت اس سڑک کی تعمیر کے لئے سو فیصد رقم کے ایم سی کو دے چکی ہے سیوریج لائن ڈالنے کے لئے اضافی رقم بھی دی جاچکی ہے کے ایم سی کو اس سڑک کو بنانے کے لئے مزید تین ماہ کا وقت دی گیا ہے رکن اسمبلی شیراز وحید نے کونگی میں کچرے کی صورتحال پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا اور کہا کہ کورنگی کے تمام علاقوں کی حالت خراب ہے ہر جگہ گندگی غلاظت کے ڈھیر ہیں کورنگی میں ڈی ایم سی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی کام کیا نہیں جاتا صرف اختیارات کا رونا رویا جاتا ہے روز قیادت پر جھگڑے ہورہے ہیں اس بات پر کوئی جھگڑا نہیں کرتا کہ کچرا کون اٹھائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی ضلع میں ماہانہ پانچ کروڑ روپے کچرا اٹھانے والی گاڑیوں اور دیگر کی مد میں نکالے جارہے ہیں توجہ دلاو نوٹس پر وزیر بلدیات نے جواب دیا اور کہا کہ سندھ حکومت او زیڈ ٹی شیئرز کے پیسے کورنگی کو دے رہے ہیں ہمیں کورنگی کونسل قرارداد کے زرئعے اختیارات دے تو ہم کچرا اٹھانے کے لئے تیار ہیں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ دو اضلاع میں کچرا اٹھانے کا کام کررہی ہے۔ خیرپور کیعلاقے فیض آباد میں سرکاری مسافر خانے پر قبضے سے متعلق پیپلزپارٹی کی رکن غزالہ سیال نے توجہ دلاونوٹس پیش کیا انہوں نے کہا کہ مسافر خانے کا قبضہ خالی کروایا جائے جس پر اسپیکر آغا سراج درانی نے ازراہ مزاق کہا کہ آپ منطور وسان کو کہتی وہ فوری قبضہ خالی کروادیتے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے غزالہ سیال کیتوجہ دلاو نوٹس کے جواب میں کہا کہ مزکورہ مسافر خانہ ہمارے محکمے کا نہیں ہے مقامی انتظامیہ ے وہاں ٹیکسی اسٹینڈ بنادیا تھا معاملہ حل کرلیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.