ملک کو اندھیروں میں غرق کرنےوالوں کا احتساب کون کرےگا‘نواز شریف

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وزیر اعظم محمد نواز شریف نے متنازعہ جے آئی ٹی کی متنازعہ رپورٹ کو مخالفین کے بے بنیاد الزامات کا مجموعہ قرار دیتے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ ہمارے سیکڑوں ترقیاتی منصوبوں میں کوئی ایک پیسے کی کک بیکس ، کمیشن یا بد عنوانی کا کوئی داغ ہے تو سامنے لائو، میرے راستے میں مشکلات کھڑی کی گئیں میں اپنے نظریہ اور موقف پر جما رہا مجھے نا اہل قرار دیکر انتخابات سے باہر کیا گیا مگر ہمت نہیں ہاری، مشرف کی آمریت کے سامنے سر نہیں جھکایا، جان ہتھیلی پر رکھ کر عدلیہ بحالی کےلئے لانگ مارچ کیا، جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتا ہوں، پچھے چار سالوں اور دھرنوں کے دوران کیا کچھ ہوتا رہا، میں ا س وقت بیان نہیں کرسکتا اب تیسرا حملہ ہورہا ہے اللہ اور عوام ہمارے ساتھ ہیں ملک کو اندھیروں میں غرق کرنے والوں کا احتساب کون کرےگا خبریں آتی تھیں دہشت گرد اسلام آباد تک پہنچ گئے ہیں ہم نے ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا کراچی کو امن وامان دیا بلوچستان میں آج پاکستان کا پرچم لہرا رہا ہے ۔ جمعہ کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستانی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس کے دور ان وزیر اعظم محمد نواز شریف کاپرزور تالیوں کے ساتھ اور ڈیسک بجا کر پر جوش استقبال کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.