Khursheed Ahmed Shah

ملک کو اعتزاز احسن جیسے صدر کی ضرورت ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :پیپلزپارٹی کے راہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ماضی کی تلخیوں کو چھوڑ کر آگے بڑھنے کا وقت ہے ۔ ملک کو اعتزاز احسن جیسے صدر کی ضرورت ہے ۔ شہباز شریف سمجھدار سیاستدان ہیں ان پر بڑی ذمہ داری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اتحاد کی ضرورت ہے ۔ اعتزاز احسن بہترین صدارتی امیدوار ہے ۔ اعتزاز احسن صرف پیپلزپارٹی کا نہیں بلکہ پورے ملک کا صدر ہو گا ۔ اعتزاز احسن کو دنیا ذاتی طور پر جانتی ہے اعتزاز احسن اپنے اندر ایک تاریخ ہیں ۔ امید کرتا ہوں کہ اپوزیشن سمجھداری سے کام لے گی۔ شہباز شریف سمجھدار اور بڑے سیاست دان ہیں ان پر بڑی ذمہ داری عائد ہوگی ہے ۔ مسلم لیگâنáکو چاہئے کہ وہ ماضی کی تلخیوں کو بھول کر پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کرے ۔ مسلم لیگ جانتی ہے کہ ان حالات میں اپوزیشن کا کردار بہت اہم ہے ہمیں اتحاد اور سمجھداری سے کام لینا ہو گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.