Ismog Pakistan

ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور اسموگ میں کمی کا امکان

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارشیں برسانے والا سسٹم ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگیا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے جس کے باعث اسموگ میں بتدریج کمی واقع ہوگی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے کہ اور کراچی میں بھی آئندہ دو روز کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ،ژوب، سبی، قلات اور نصیرآباد ڈویژن کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ¾ مکران ڈویژن اور فاٹا میں گرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے۔بالائی پنجاب میں لاہور ¾راولپنڈی ¾ گوجرانوالہ ¾فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن میں بارش کا امکان ہے ¾ اسلام آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔کراچی اور لاڑکانہ ڈویژن میں پیر سے بدھ کے درمیان بارش کا امکان ہے ¾کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.