ملک بھر میں شوگر ملزنے چینی کی سپلائی بند کردی ، عوام پریشان

جدت ویب ڈیسک :پاکستان میںچینی کی قلت ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق تمام بڑی شوگرملز نے ملک بھر میں چینی کی سپلائی بند کردی ہے اور دھمکی دی ہے کہ آئندہ کی پالیسی واضح ہونے تک چینی کی سپلائی نہیں کریں گے ۔ ملز مالکان نے موقف اپنایا کہ لوکل مارکیٹ سے مہنگا گنا خریدا گیالیکن چینی کے دام کم ہیں اورنقصان کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے بروقت چینی برآمد کرنے کی اجازت نہیں دی ۔ شوگر ملزکی طرف سے سپلائی معطل کیے جانے کے بعد ملک میں چینی کا بحران پید اہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ واضح حکمت عملی نہ بنائے جانے کی وجہ سے آئے روز کسی نہ کسی بحران کی تلوار سرپر لٹکتی رہتی ہے اور اب ایک مرتبہ پھر چینی کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس سے نہ صرف چینی ناپید ہونے کاخطرہ پیدا ہوگیا بلکہ قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ متوقع ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.