ملک بھر سےحج پروازوں کا آغاز ہوگیا،مزید پڑھیے

جدت ویب ڈیسک :ملک بھر سےسرکاری حج اسکیم کے تحت آج سے پروازوں کا آغاز ہوگیا اور پہلی حج پرواز 328 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ پہنچ گئی۔حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عازمین حج کو رخصت کیا۔دوسری جانب آج ملک کے مختلف شہروں سے 8 پروازیں 1954عازمینِ حج کو لے کر سعودی عرب روانہ ہوں گی۔ کراچی سے عازمینِ حج کی پہلی پرواز کو پیر امین الحسنات شاہ رخصت کریں گے۔پشاور سے عازمینِ حج کی پہلی پرواز کو گورنر خیبر پختو نخوا اقبال ظفر جھگڑا نے الوداع کیا۔ لاہور سے پہلی پرواز کو سیکریٹری مذہبی امورخالد مسعود چوہدری الوداع کہیں گےواضح رہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت یہ فلائٹ آپریشن 26 اگست تک جاری رہیں گے۔ اس دوران 426 پروازوں سے ایک لاکھ 7 ہزار 252 عازمین حج سعودی عرب جائیں گے۔اس موقع پر خطاب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ حجاج کے لیے سفر کو پر آسائش بنا رہے ہیں، عازمین سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں اور وہ نظم وضبط کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ عازمین سعودی حکام، رضاکاروں اور معاونین کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں وہ اپن ےمثبت طرزِ عمل اور بہترین نظم و ضبط سے ملکی وقارمیں اضافہ کریں۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.