Interior Minister Ahsan Iqbal Islamabad

ملک اس وقت کسی قسم کی کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا‘ احسن اقبال

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت کسی قسم کی کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا‘ ہمیں اس بات کا بھی احساس ہے اس سارے معاملے سے اسلام آباد اور راواپنڈی والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے‘ اس سب دباﺅ کے باوجود ہم سمجھتے ہیں جو لوگ وہاں پر آئیں وہ مذہبی جذبات سے آئیں ہیں‘ عید میلاد النبی کی تقریبات شروع ہونے والی ہیں ہمیں اس میں حصہ لینا ہے‘ آج بھی دھرنے کی وجہ سے ایک شخص کی جان گئی ہے‘ ہمیں دھرنا نہیں دینا چاہئے بلکہ ہمیں تو جشن منانا چاہئے کہ یہ قانون تو اب قیامت تک کیلئے پاس ہوچکا ہے‘ حکومت کا تو بہت بڑا کارنامہ ہے کہ ہم نے اسے قانون میں پکی جگہ دیدی ہے‘ ہم سب مسلمان ہیں ہم سب اللہ اور اللہ رسول سے پیار کرنے والے ہیں‘ امید ہے ایک روز میں خوشخبری مل جائے گی۔دھرنا ختم کرانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم آچکا ہے‘ پارلیمنٹ نے حلف نامے کو اصل شکل میں بحال کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.