ملکی تاریخ کی نا قابل یقین کرپشن سامنےآ گئی، گیس صارفین کے مفادات پر ڈاکہ

جدت ویب ڈیسک :ملکی تاریخ کی نا قابل یقین کرپشن سامنے آ گئی۔ گیس صارفین کے مفادات پر ڈاکہ پڑ گیا۔ شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر پٹرولیم جولائی 2014ء میں قومی خزانے کو بڑا ٹیکا لگا دیا۔ ماڑی پٹرولیم کمپنی کا گیس پرائسنگ فارمولہ تبدیل کرنے سے ہاتھ آیا منافع نکل گیا۔ سکینڈلزمیں پھنسی حکومت کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آ گیا۔ شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر بڑی گڑبڑ کر دی۔ 30 ارب کی سرمایہ کاری نظر انداز کر کے ماڑی پٹرولیم کمپنی کا گیس پرائسنگ فارمولہ بدل دیا جس سے قومی خزانے کو 600 ارب کا نقصان۔ ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دیں۔  ایف آئی اے انکوائری رپورٹ کے مطابق حکومت نے ماڑی پٹرولیم کمپنی میں تیل وگیس کی تلاش اور پیداوار بڑھانے کیلئے 2001ء سے 2015ء تک مرحلہ وار 30 ارب کی سرمایہ کاری کی تاہم کمپنی کا گیس پرائسنگ معاہدہ ختم کرتے وقت سرمایہ کاری کا تحفظ نہیں کیا۔ اس انوکھے اقدام سے کمپنی کے 80 فیصد شیئر ہولڈرز کو بغیر اضافی سرمایہ کاری کھربوں کا فائدہ پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق اگر 3 ارب شیئر وفاق کو مل جاتے تو آج انکی مالیت 4 ہزار 500 ارب روپے بنتی ہے۔ایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ نے یہ بات بھی عیاں کی کہ 15 سال تک گیس صارفین نے اربوں روپے کا بوجھ برداشت کیا۔ ۔ معاہدہ تبدیل ہونے سے صوبوں کو گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں 65 ارب کا نقصان ہو چکا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.