ملکی تاریخ کی شفاف ترین قیادت مسلم لیگ ن ہے ، شہباز شریف

لاہور جدت ویب ڈیسک وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جھوٹ کی منفی سیاست سچ کے سامنے دم توڑ چکی ہے، عالمی ریکارڈ یافتہ جھوٹے سیاستدان نے ہر موقع پر بہتان تراشی کا سہارا لیا، بے بنیاد الزامات اور جھوٹ پر بھروسہ کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ جھوٹ کا سہارا عالمی ریکارڈ یافتہ جھوٹے سیاستدان کی دم توڑتی سیاست کو دوبارہ زندہ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ âنá کی قیادت نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے، ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے بچائے گئے ہیں، جبکہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک میں شفافیت اور تیز رفتاری سے منصوبے مکمل کرنے کے نئے ریکارڈ بنے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ ملکی تاریخ کی شفاف ترین قیادت پر بے بنیاد الزامات لگانے والے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.