ملنگاکا حیران کن فیصلہ،اچانک آف اسپنر بن گئے۔۔۔جانئے

کولمبو جدت ویب ڈیسک سری لنکن فاسٹ بولر لستھ ملنگا ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچ میں آف اسپنر بن کر 3 وکٹیں لے اڑے اور گرائونڈ میں موجود شائقین اور ساتھی کھلاڑیوں کو حیران کر دیا۔یوں تو منفرد ایکشن کے حامل سری لنکن فاسٹ بالر لستھ ملنگا بیٹسمینوں کے لئے درد سر ہیں تاہم اب وہ اسپنر بن کر بھی تگنی کا ناچ نچانے لگے ہیں۔ملنگا کی گھومتی ہوئی اسپین گیندوں کو بلے بازوں نےہلکا لے کر نکل کر کھیلنے کی کوشش کی اور وکٹیں گنواتے رہے، ڈومیسٹک میچ میں ملنگا نے 3 شکار کیے۔ملنگا کی نپی تلی اسپن بولنگ سے انہوں نے تو خود انجوائے کیا ہی ساتھ ہی گرائونڈ میں موجود شائقین بھی خوب محظوظ ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.