مقدس مقامات کی بین الاقوامی حیثیت کا قطری مطالبہ اعلان جنگ ہو گا، سعودی وزیر خارجہ

ریاض جدت ویب ڈیسک سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ مقدس مقامات کی بین الاقوامی حیثیت کا قطری مطالبہ اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔العربیہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق دارالحکومت ریاض سے جاری کردہ بیان میں سعودی وزیر خارجہ نے خبردار کہا ہے کہ مقدس اسلامی مقامات کو بین الاقوامی حیثیت دیئے جانے کا قطری مطالبہ اعلان جنگ ہو گا۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے مطابق ان کا ملک یہ حق رکھتا ہے کہ اگر کوئی سعودی عرب میں واقع انتہائی اہم اسلامی مقامات کو بین الاقوامی حیثیت دینے کا مطالبہ کرے تو وہ اپنا ردعمل ظاہر کرے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور قطر کے مابین کشیدگی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.