Mirwaiz Umar Farooq APHC Chairman Arrested by Kashmir Police

مقبوضہ کشمیر : بھارتی پولیس نے میر واعظ کو گرفتار کر لیا

سرینگر جدت ویب ڈیسک :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار لیا ۔ میر واعظ عمر فاروق کو سرینگر کے علاقے نگین میں اس وقت گرفتار کیا گیا اور وہ گھر میں اپنی نظر بندی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے باہر آئے اور دیگر ساتھوں کے ہمراہ شوپیاں کی طرف مارچ کی کوشش کی۔انہیں گرفتاری کے بعد نگین تھانے میں منتقل کیا گیا۔ یاد رہے کہ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی فوجیوںکی طرف سے اتوار کی شب ضلع شوپیا ںکے علاقے پوہو میں چھ کشمیری نوجوانوں کے قتل کیخلاف شوپیاں کی طرف مارچ کی کال دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.