Kashmiri Killed by Indian Forces

مقبوضہ کشمیر‘بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی‘مزید 2نوجوان شہید

سری نگر جدت ویب ڈیسک :بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حالیہ کاروائی میں مزید 2نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق درندہ صفت بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد âاننت ناگá کے علاقے منورد میں سرچ آپریشن کے دوران 2نوجوانوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کردیا،شہدا ئ کی شناخت الطاف کشرو اور عمر رشید کے نام سے ہوئی۔قابض فوج نے اسی علاقے میں ایک گھر کو بھی بارودی مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع میں عوام کو ایک دوسرے سے رابطے سے روکنے کےلیے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کردی جبکہ ٹرینیں بھی روک دی گئیں تاکہ بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف احتجاج نہ کیا جاسکے۔تمام تر پابندیوں اور قدغنوں کے باوجود کشمیری عوام بڑی تعداد میں گھروں سے نکل آئے اور بھارت کےخلاف شدید احتجاج کیا۔قابض افواج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.