karachi

مفروررائوانوار کی گرفتاری کیلئے نئی حکمت عملی تیار‘مزیدجانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک نقیب اللہ محسود قتل میں مطلوب سابق ایس ایس پی ملیر رائوانوارتاحال مفرور ہیں ،پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔پولیس کے مطابق اب رائو انوار کے رابطہ کاروں سے پوچھ گچھ کافیصلہ کیا ہے، رابطہ کاروں میں میڈیا کے کئی لوگ بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق 13جنوری کے مقابلے سے پہلے اور بعد میں رائو انوار سے 3 افراد نے رابطے کیے ، رائو انوار اپنے شوٹر ایس ایچ او شعیب اور امان اللہ مروت سے بھی رابطے میں رہا۔پولیس کے مطابق رائو انوارکے زیر استعمال 3 موبائل فون کے کالز ڈیٹا ریکارڈ کی چھان بین ہوگی، رائو انوار کی موبائل فون پر کی گئی گفتگو کی ریکارڈنگ بھی حاصل کرلی گئی ہے،مقابلے کے دن رائو انوار نے کس سے کیا گفتگو کی،سب کے بیانات قلمبند ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.