Rachel Wood

معروف برطانوی ماڈل کی تصویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ برپاکردیا

لندن جدت ویب ڈیسک :ریچل ورڈ نامی 27سالہ ماڈل نے گزشتہ دنوں اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ اب ریچل نے اس تصویر کا ایسا مطلب بتا دیا ہے کہ سن کر آپ بھی اسے داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس تصویر میں ریچل اپنی انگلی کے ساتھ ہونٹوں پر لگی لپ اسٹک کو گال کی طرف پھیلا رہی ہوتی ہے۔ اب اس نے بتایا ہے کہ ’’اس تصویر کو شیئر کرنے کا مقصد خواتین کو ‘سمیئرٹیسٹ‘ â test smeará کی اہمیت بتانا تھا کیونکہ خواتین اس ٹیسٹ کو وہ اہمیت نہیں دے رہیں جو دینی چاہیے۔یہی وجہ ہے کہ ہر سال یہ ٹیسٹ کرانے والی خواتین کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے۔‘‘ریچل کا کہنا تھا کہ ’’خواتین کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ٹیسٹ ان کی جان بچا سکتا ہے کیونکہ اس سے ان میں رحم کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات کا پتاچل سکتا ہے اور وہ اس مرض سے پیشگی آگاہ ہو کر اس سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔‘‘ اس نے بتایا کہ ’’یہ تصویر پوسٹ کرنے کے بعد مجھے بہت سا منفی ردعمل بھی ملا لیکن میں جانتی ہوں کہ اس طرح کی مہم چلانے کے بعد منفی کمنٹس تو سننے پڑتے ہیں۔بہرحال یہ بہت افسوسناک ہے کیونکہ میں خواتین میں آگہی پھیلانا چاہتی ہوں لیکن بہت سے لوگ ایسے ہیں جو میری اس مہم میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published.