Firing from across the border

مظفر آباد‘ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ‘ معصوم بچہ زخمی

 

مظفر آبادجدت ویب ڈیسک آزاد کشمیر کے علاقے بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ سے معصوم بچہ زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب ایک بار پھر بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گھر کے صحن میں کھیلتا 10 سالہ عمر نشانہ بن گیا۔ عمرکو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.