مصری فوج کی صوبہ سیناء میں کارروائی ‘40 سے زائد جنگجو ہلاک

قاہرہ جدت ویب ڈیسک مصری فوج نے شمالی صوبہ سینا میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن تیز کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران40 سے زائد جنگجووں کو ہلاک کردیا ہے۔کہ فوج نے دہشتگردوں کے 52سے زائد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری فوج کے ترجمان کرنل تامر رفاعی نے بتایا کہ مسلح افواج نے یہ آپریشن سیناء کے شمالی شہر شیخ زوید، عریش اور رفح میں کئے ہیں جس میں بھاری زمینی جنگی ا?لات کے علاوہ فضائیہ سے بھی مدد طلب کی گئی تھی۔اس عرصے میں 40سے زائد جنگجووں کو ہلاک اور5 کو گرفتار کرلیا ہیاور ساتھ ہی جنگجووں کے زیر استعمال 20 گاڑیاں، چار موٹرسائیکلیں اور بارود سے لدی ہوئی چار گاڑیوں کے ساتھ بھاری مقدار میں ہتھیار وگولہ بارود کا ذخیرہ بھی پکڑلیا۔ترجمان کا کہنا تھاکہ فوج نے دہشتگردوں کے 52سے زائد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.