Qahira Security Forces Operation 53 Terrorist Killed

مصری سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری،53جنگجوہلاک

قاہرہ جدت ویب ڈیسک :مصر میں جزیرہ نما سینائی کے شمالی حصے میں جاری عسکری کارروائی کے دوران کم از کم 53 مبینہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ پانچ مشتبہ عسکریت پسندوں کے علاوہ دیگر 680 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری فوج کے ترجمان تامر الرفاعی نے بتایا کہ اس دوران پانچ مشتبہ عسکریت پسندوں کے علاوہ دیگر 680 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے اور ان میں سے کئی پر شبہ ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کی معاونت میں بھی ملوث ہیں۔ سینائی کے وسطی اور شمالی علاقے میں ملکی صدر عبدالفتاح السیسی کے حکم پر ایک بڑا عسکری آپریشن جاری ہے۔ شمالی سینائی کو عسکریت پسندوں گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.