Mushtaq Ahmad

مشتاق احمد نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ بننے سے معذرت کر لی

لاہور جدت ویب ڈیسک :نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ بننے سے معذرت کر لی۔ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے گیری کرسٹن کے مشورے پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد کو بولنگ کوچ کے عہدے کے لیے پیشکش کی تاہم انہوں نے یہ پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے ہی کام کرنا چاہتا ہوں۔یاد رہے کہ مشتاق احمد اسپن بولنگ کوچ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ انگلش ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ انگلش کانٹی اور آئی پی ایل میں بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.