مسلم لیگ ن سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانا چاہتی ہے ، سید خورشید شاہ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانا چاہتی ہے۔پیر کو مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنائ اللہ کی پریس کانفرنس پر اپوزیشن لیڈر نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ہمیشہ کوشش رہی ہے اداروں سے ٹکراؤ کرکے فائدہ اٹھایا جائے لیکن ادارے اتنے کمزورنہیں کہ وزرا ئ انہیں ڈراسکیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ سپریم کورٹ کودباؤ میں لانا چاہتی ہے، ماضی میں نوازشریف کوکرپشن کے الزام میں ہٹایا گیا تو سپریم کورٹ نے بحال کردیا تھا۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ بھٹوکا کیس کرپشن، منی ٹریل، آف شورکمپنی یا اثاثوں کا کیس نہیں تھا، جب بینظیرکی حکومت کرپشن الزام پرختم ہوئی تون لیگ نے اس اقدام کو سراہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.